Map News

بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح

ماؤنٹ منگوئی(میپ نیوز) بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔بنگلا دیش نے ماؤنٹ منگنوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراؤنڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے 10سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔بنگلادیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے لئے درکار 40 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئےفاسٹ بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved