Map News

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا

دبئی(میپ نیوز) انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئےاسی طرح آسٹریلیا کے مارنوس لابوشنے دنیا کے نمبرون بلے باز، انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور کین ویلیمسن ٹاپ ٹین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں رینکنگ میں محمد رضوان سترویں، فواد عالم اٹھارہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ عابد علی بیسویں نمبر، اظہر علی کی چوبیس ویں اور اسد شفیق بیالیس ویں پوزیشن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved