Map News

سشمیتا سین پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی مداح نکلیں

ممبئی(میپ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی مداح نکلیں سشمیتا سین کا شمار بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر ہر چیز کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں۔معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ پر بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سشیمتا سین نے اپنی پسندید گی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئےسشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی ہیں اور پس منظر میں پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہےاداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں دانیال ظفر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا‘‘۔گلوکار دانیال ظفر نے بھی گانے کی تعریف کیے جانے پر تشکر کا اظہار کیا اور پر جوش انداز میں اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کُھلی فضا اور تیز ڈرائیو میں سنا جائے اور پسند کیا جائے اس خواب کو آپ نے سچ کر دکھایا آپ کا بہت بہت شکریہ‘‘۔اس کے بعد سشمیتا سین نے بھی جواب میں دانیال ظفر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے۔سشمیتا سین نے آخر میں ایک انتہائی خوبصورت بات کہی کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے، ماشاءاللہ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved