Map News

کنگنا رناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیا

ممبئی(میپ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دے دیاکنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے کام یعنی اداکاری سے زیادہ دیگر معاملات پر رائے دینے کو زیادہ ضروری سمجھتی ہیں۔ اور اس کام میں کبھی کبھی وہ اس حد تک آگے نکل جاتی ہیں کہ انہیں اپنے بیانات کے سنگین نتائج بھگتنے پڑتے ہیں۔جس کی مثال کنگنا کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے کسانوں کو خالصتانی دہشتگرد کہا تھا۔اب اداکارہ نے بھارتی پنجاب کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دیا ہے۔ دراصل کل یعنی بدھ کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پنجاب سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پورے بھارت میں موضوع بحث بنا ہوا ہےکنگنا رناوت نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ’’پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔ نریندر مودی جمہوری طور پر منتخب لیڈر اور 1.4 بلین لوگوں کی آواز ہیں۔ ان پر حملہ ہر بھارتی شہری اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ پنجاب دہشتگردوں کی کاروائیوں کا گڑھ بنتا جارہا ہے اگر ہم نے انہیں یہیں نہیں روکا تو قوم کو اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی‘‘۔واضح رہے کہ نریندر مودی بدھ کے روز پنجاب کے دورے پر تھے جب فلائی اوور پر کچھ مظاہرین نے ان کےقافلے کو آگے جانے نہیں دیا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مودی کا دورہ پنجاب منسوخ کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved