Map News

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،3نوجوان شہید

سرینگر(میپ نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 نوجوانوں شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق تینوں نوجوانوں کوضلع بڈگام میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس گئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔بڈگام میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے3 نوجوانوں کوشہید کرنے کے بعد بھی بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔دوسری جانب سرینگرمیں 4 نوجوانوں کوگھروں سے گرفتارکرلیا گیا۔مقبوضہ کشمیرمیں دسمبر میں بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 31 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved