Map News

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ

لاہور(میپ نیوز)کوویڈ 19 کی غیر معمولی صورتِ حال کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کرلیاپی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو فائزر ویکسین کے بوسٹر ڈوز لگائے جائیں گے، کھلاڑیوں کے علاوہ اسپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان کو بھی ویکسی نیشن بوسٹرز لگائے جائیں گے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کل این ایچ پی سی میں ویکسی نیشن بوسٹر لگائے جائیں گےخیال رہے کہ اس سے قبل خواتین کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کو فائزر ویکسین کے بوسٹرز لگ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved