Map News

میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد

میکسیکو سٹی(میپ نیوز) میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر کرسمس کی تقریب کا سامان اُٹھانے کے دوران ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں گورنر ہاؤس کے سامنے کرسمس کی تقریبات کے اختتام پر حکام کرسمس ٹری، برقی قمقمیں اور سجاوٹ ہٹا رہے تھے کہ اس دوران ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔یہ کار پہلے اس علاقے میں مشکوک انداز میں گھوم رہی تھی۔ پولیس نے لاشیں سرد خانے منتقل کردی ہیں جب کہ کار کو تحویل میں لے لیا ہےترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دس لاشیں ملنے پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ملزمان کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔یہ علاقہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دس افراد کا تعلق بھی کسی گینگ سے ہے۔پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved