Map News

میزائل تجربے کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پرپابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن(میپ نیوز) میزائل تجربات کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے 3میزائل تجربات کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کی بنیاد پرشمالی کوریا کی 6 اورایک روسی کمپنی پرپابندیاں عائد کردیںامریکا نے روسی کمپنی پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لئے روس اورچین سے مختلف پرزوں کی خریداری کی۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مزید پیشرفت سے روکنا ہے۔شمالی کوریا نے کچھ دنوں کے وقفے سے 3 میزائل تجربات کئے ہیں جن میں 2 میزائل تجربات گزشتہ ہفتے کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved