Map News

ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں،سنی لیون فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں

ممبئی(میپ نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون فیس ماسک نہ پہننے پر فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی لیون کو حال ہی میں اپنے تین بچوں کے ہمراہ ممبئی میں دیکھا گیا جہاں فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لے رہے تھے۔فوٹوگرافرز نے سنی لیون سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کے لیے چہرے سے ماسک ہٹائیں تاکہ تصاویر بنا سکیں تاہم اداکارہ نے انہیں سبق سیکھا دیاسنی لیون نے ایک فوٹوگرافر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماسک لگائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ماسک نہیں لگاتےسنی لیون کی نشاندہی کے باوجود جب فوٹوگرافر نے چہرے پر ماسک نہیں لگایا تو انہیں غصہ آگیا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved