Map News

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر عہدے سےمستعفی،استعفی منظور کر لیا گیا

اسلام آباد(میپ نیوز)مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔معاون خصوصی احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔دریں اثنا ذرائع وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفی منظور کرلیا ہے، مشیر احتساب کے لیے نئے نام پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم ایک سے دو روز میں نئے مشیر احتساب کا اعلان کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2022 Map News. All Rights Reserved