Map News

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لوئردیر سے روک دیا

اسلام آباد(میپ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لویردیرسے روک دیا۔ وزیراعظم کے 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگیدوسری جانب وزیراعظم کے 27جنوری کو مجوزہ دور ے اور جلسے کے خلاف جماعت اسلامی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے اور بھرپور احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved