Map News

پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کورونا کا شکار

کراچی(میپ نیوز)پشاور زلمی کے دو کھلاڑیوں کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ قبل ازیں دونوں ریزرو کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بننے کی منظوری دی گئی تھی پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کے کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر دونوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کر دیا گیا۔ان کی جگہ پشاور زلمی نے امام الحق اور حماد بٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved