Map News

فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں وائرل

لاہور(میپ نیوز)معروف پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے کی علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔سوشل میڈیا سمیت شوبز کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں کہ شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے فیروز اور علیزے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی ہیں جبکہ اداکار فیروز خان نے بچوں سے ملنے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کردی ہے۔ان خبروں کو اس بات سے تقویت ملتی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔تاہم فیروز خان اور علیزے کی طرف سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ فیروز اور علیزے نے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔2020 میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکار نے ان خبروں کی واضح تردید کر دی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved