Map News

ساٹھ سالہ اسپائیڈرم نے 613 فٹ بلند عمارت پر چڑھ کر سب کو حیران کردیا

پیرس(میپ نیوز) کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں اور جنون کی کوئی حد نہیں۔ اس کا مظاہرہ فرانس میں ایک شخص نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر بغیر کسی رسی کی مدد سے فلک بوس عمارت پر چڑھ کر کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والے فرانسیسی شہری ایلین رابرٹ نے ٹور ٹوٹل انرجی کی 48 منزلہ عمارت کو بڑی مہارت سے اور بغیر کسی اضافی مدد کے عبور کرکے سوشل میڈیا پرفرانسیسی اسپائیڈر مین” کا لقب حاصل کرلیا۔
عمارت پر چڑھتے وقت اسپائیڈر مین جیسا لال لباس زئب تن کیے ایلین رابرٹ نے یہ کارنامہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر انجام دے کر یہ پیغام دیا کہ ابھی تو میں جوان ہوں۔60 سالہ رابرٹ نے 187 میٹر بلند عمارت کو صرف 60 منٹ میں عبور کیا اور اوپر پہنچ کر فتح کے جذبے سے سرشار اپنے ہاتھوں کو بلند کرے کامیابی کا اعلان کیا۔یہ پہلا موقع نہیں جب رابرٹ ٹور ٹوٹل انرجی ٹاور پر چڑھے وہ اس سے قبل موسمیاتی عمل کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانے کے لیے متعدد بار اس کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved