Map News

قومی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین شکست

کراچی(میپ نیوز) پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین ہار کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 158 رنز بناسکی اور یوں پاکستان کو 63 رنز کی شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی انگلیںڈ کے خلاف یہ ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین ہار تھی، قبل ازیں 2019 میں سری لنکا نے قومی ٹیم کو 64 رنز سے ہرایا تھا۔سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کبھی ہار کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved