Map News

ایران میں مظاہروں کا دائرہ کار تہران و مشہد تک پہنچ گیا، ہلاکتیں 133 ہوگئیں

تہران(میپ نیوز) مھسا امینی کی موت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا دائرہ مشہد، شیراز اور دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں تک پھیل گیا، پُرتشدد مظاہروں میں اب تک 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی لڑکی مھسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، پُرتشدد احتجاج نے ایران کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایران میں مظاہروں کا دائرہ کار تہران اور مشہد مقدس سمیت کئی شہروں میں پھیل چکا ہے، تہران کی شریف یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھی گزشتہ روز احتجاج کیا ، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز اور جرمنی میں بھی ہزاروں افراد نے ایرانی مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved