Map News

ریاستی قوت ، اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود سرخرو ہوگئے، وزیراعظم

اسلام آباد(میپ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ مقدمے میں اپنی بریت پر کہا ہے کہ ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں۔شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا انہوں نے مزید کہا کہ ’اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر اداکریں کم ہے، بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔ بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئےخیال رہے کہ لاہور کی خصوصی عدالت نے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا ہےایف آئی اے نے عدالت کوبتایا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونےکے بعد عدالت نےکیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایاعدالت نے محفوظ مختصر فیصلہ جاری کیا جبکہ تفصیلی اور تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved