Map News

جامشورو کے قریب سیلاب متاثرین کی کوچ میں خوفناک آتشزدگی سے 20 مسافر جاں بحق

کوٹری(میپ نیوز) جامشورو کے قریب ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے واپس گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کی کوچ میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک 20 مسافروں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہےریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی سیلاب متاثرین کی مسافر کوچ کے پچھلے حصے میں کوٹری کے قریب ہائی وے پر اچانک آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی پچاس فیصد سے زائد جل کر راکھ ہوگئی جبکہ ابھی بھی آگ پر قابو نہیں پایا گیا، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر مسافر کوچ میں بھگدڑ مچ گئی، جس پر مسافروں نے چلتی کوچ کا دروازہ کھول کو چھلانگیں لگائیںڈرائیور نے کوچ کو روک کر مسافروں کو باہر نکالا، مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا ابھی کچھ پتا نہیں چل رہا ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔بس میں سوار تمام مسافر مغیری برادری سے تعلق رکھتے تھے جو اپنے آبائی گاؤں واپس جارہے تھے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے نوری آباد کے قریب کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائےصوبائی وزیر نے کہا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیاشرجیل انعام میمن نے کہا کہ حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اکثر ٹرانسپوٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں تو اُن کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہےموٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر برائے جامشورو فرحان احمد نے بتایا کہ بس میں سوار تمام مسافر سیلاب متاثرین تھے، جو کراچی کے ریلیف کیمپ واپس کے این شاہ جارہے تھےانہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے، جاں بحق مسافروں کی لاشیں تاحال کوچ کے اندر موجود ہیں۔ مسافر کوچ کے ایمرجنسی ایگزیکٹ کام کرنے کی وجہ سے کم جانیں ضائع ہوئیں، کوچ کے اے سی سسٹم میں آگ بھڑکنے سے بس مکمل جل چکی اور اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved