Map News

رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

اسلام آباد(میپ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست سینئر سول جج کی عدالت میں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی جانب سے عدالتی اعتراض کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست دوبارہ دائر کی، جس میں رانا ثنا اللہ کا دستخط شدہ وکالت نامہ بھی ساتھ لف کیا گیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم نے دھوکا دہی سے حاصل کیے جب کہ رانا ثنا اللّہ وفاقی وزیر داخلہ اور اسلام آباد میں موجود ہیں،روپوش نہیں ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے وفاقی وزیر سے کوئی رابطہ نہیں کیا،لہٰذا وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved